- عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کروائے، سعودی عرب
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری
- 2000 سے زائد جگسا پزل اکٹھا کرنے کا ریکارڈ
- کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا
- سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- روہت شرما پاکستانی مداح کے پیغامات پر مسرور
- کوچ بابر کو توقعات کے بوجھ سے آزاد کرائیں گے
- گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل
- ٹی20 ورلڈکپ، شعیب ملک نے ٹیم سے بلند توقعات وابستہ کرلیں
- کراچی کے علاوہ لاہور، ملتان کی ٹمبرمارکیٹ بھی احتجاجاً بند کرنیکا اعلان
- 10ماہ میں تجارتی خسارے میں 16.55 فیصد کمی ریکارڈ
- موقف پر کھڑاہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا
- پاکستان میں زراعت، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، اسحق ڈار
- پاکستان کا چین کے توانائی قرضوں کی تجدید پر غور، تجاویز تیار
- ڈیوٹی، ٹیکسز ادائیگی پر 248 موبائل ڈیوائسز ان بلاک
- دلِ مردہ دل نہیں ہے۔۔۔۔۔ !
- حجِ بیت اﷲ کی شرائط، فضیلت و برکات
- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان ٹیم کیلئے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ فارمیٹ جیسن گلیسپی اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے گیری کرسٹن کو ہیڈکوچ بنانے کے ممکنہ فیصلے کا خیرمقدم کیا اور انکے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔
مصباح الحق نے کہا کہ میرے خیال میں وہ دونوں بہت تجربہ کار کرکٹر ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کو سمجھتے ہیں، مجھے جیسن گلیسپی ٹیسٹ کرکٹ میں کسی ٹیم کے ساتھ منسلک نہیں دیکھائی دیئے البتہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہت اچھے بولر تھے جبکہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز بھی بطور کوچ کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی کوچنگ؛ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے پاگئے
گیری کرسٹن سے متعلق مصباح نے بھارتی ٹیم کے کامیاب دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی گیری کرسٹن کے بارے میں جانتا ہے، وہ ایک عظیم کرکٹر تھے اور انہوں نے بطور کرکٹر اور بطور کوچ بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہمیں ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے اور مثبت تبدیلی لانے کا موقع فراہم کرنا چاہیے تاکہ پاکستان کرکٹ آگے بڑھ سکے۔
مزید پڑھیں: اظہر محمود دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال باقاعدہ طور پر جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کو کوچ بنانے کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم دونوں کرکٹرز سے معاملات طے پاگئے ہیں۔
دوسری جانب پی سی بی دونوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔