قومی ٹیم کی کوچنگ؛ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے پاگئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اپريل 2024
بورڈ نے ٹیم کیلئے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بورڈ نے ٹیم کیلئے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچز کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے پاگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریڈ بال فارمیٹ کیلئے جیسن گلیسپی جبکہ وائٹ بال کیلئے گیری کرسٹن کو پاکستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

دونوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے، 20 اپریل تک خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا

اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کے کوچز کا معاون ہوگا۔

بورڈ رسمی کارروائیاں مکمل ہونے کا منتظر ہے بعدازاں کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔