- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
- برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند
- جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
البانیا اور سربیا کا فٹ بال میچ میدان جنگ بن گیا، کئی کھلاڑی زخمی
بلغراد: البانیہ اور سربیا کے درمیان یوروکپ کوالی فائنگ راؤنڈ کا کھیلے جانے والا میچ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی کھلاڑی زخمی ہوکر اسپتال جاپہنچے۔
سربیا کے شہر کوسوو کے پارٹیزن اسٹیڈیم میں سربیا اور البانیا کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک فضا سے ڈرون کے ذریعے ایک جھنڈا جس پر’’گریٹر البانیا‘‘ درج تھا میدان میں اڑایا جانے لگا، جھنڈے کا اڑنا سربیا کے کھلاڑیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور ان کی ٹیم کے فارورڈ اسٹیفن مٹرووچ نے جھنڈے کو کھینچا اور نیچے پھینک دیا بس پھر کیا تھا اسٹئڈیم میں موجود 20 ہزار کے لگ بھگ تماشائیوں نے میدان کی طرف دھاوا بول دیا اور کچھ ہی دیر میں فٹبال کا میدان جنگ کے میدان میں بدل گیا، نہ صرف سرب تماشائی بلکہ کھلاڑی بھی البانیا کے کھلاڑیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ کچھ تماشائیوں نے تو کرسیاں برسانا شروع کردیں، اس دوران پولیس میدان میں اتری اور معاملات کو سنبھالنے کی کوشش کی، دلچسپ بات یہ ہے کہ البانوی تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت نہ تھی اس لیے بڑے فساد کا خطرہ ٹل گیا۔
ایک گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد پولیس نے اس تصادم پر قابو پاکر تماشائیوں کو میدان سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی تاہم اس دوران البانیا کے کئی کھلاڑیو لہولہان ہوگئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہےاور نسلی فسادات کا حصہ بننےپر دونوں ممالک کی فٹ بال ایسوسی ایشن پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دوسری جانب سربیا کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ واقعہ درحقیقت سربیا میں فسادات کرانے کی سازش تھی،ادھر البانیا کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ سربیا کی حکومت معاملات کو کنٹرول کرنے کی بجائے نسلی فسادات کو ہوا دینے والے بیانات دے رہی ہے لہذا اس صورت حال میں کھیلنا ناممکن ہے۔
واضح رہے البانیا کے وزیراعظم آئندہ بدھ کو سربیا کا دورہ کرنے والے ہیں جو گذشتہ 68 سال میں کسی بھی البانوی رہنما کا سربیا کا پہلا دورہ ہے اور امید کی جارہی تھی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان جاری نسلی کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم اس واقعے سے ایک بار پھر دونوں ممالک میں نسلی فسادات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔