- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم
- یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
- خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد
- بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
- پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے
- غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
- بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی
- اسپتال مالک کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 سابق سرکاری ملازم گرفتار
اسرائیل نے امریکا اور عرب ممالک کے دباؤ پر مسجد اقصیٰ دوبارہ کھول دی
مقبوضہ بیت القدس: اسرائیل نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کے دباؤ پر مسجد کو دوبارہ عبادت کے لئے کھول دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے امریکا اور عرب ممالک کے دباؤ پر مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے مسجد کو عبادت کے دوبارہ کھول دیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق مسجداقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے مسجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسرائیل نے فلسطینیوں میں اشتعال پھیلانے کے لئے 1967 کے بعد پہلی مرتبہ مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی جب کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا کر اعلان جنگ کیا ہے، اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے نتیجے میں ماحول میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے جبکہ فلسطینی حکومت اسرائیل کے اس اقدام کے خلاف تمام ترقانونی چارہ جوئی کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک یہودی شہری ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد آج صیہونی پولیس نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔