- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پرعائد عمر کی قید اٹھا لی
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد کی گئی عمر کی قید اٹھالی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ ماہ مسجد اقصیٰ میں نوجوانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی تاہم مسلم ممالک اور امریکا کی جانب سے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر صیہونی ریاست نے قبلہ اول میں داخلے پر لگائی گئی عمر کی پابندی اٹھا لی جب کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بھی گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ مسجد اقصی سے متعلق تناؤ کے خاتمے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں تاہم اس کی تفصیلات سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان کے مطابق ایک ماہ بعد مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر عائد عمر کی قید اٹھالی گئی ہے جس کے بعد ہفتے میں ایک بار (نماز جمعہ) کے لئے عمر کی قید کی حد کے بغیر مسلمانوں کو آنے کی اجازت ہوگی جب کہ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے ان پر گزشتہ 4 ماہ سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی پولیس کے ہاتھوں فلسطینی شہری کی شہادت اور پھر ایک یہودی کی ہلاکت کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی تھی جس کے بعد اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں نوجوانوں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔