- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
کراچی بہت یاد آتا ہے، دوبارہ جلد آؤں گا، نصیرالدین شاہ
کراچی: بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے کہاہے کہ کراچی اکثر یاد آتا ہے ضیا محی الدین کے ساتھ کراچی میں بہت اچھا وقت گزرا عصمت چغتائی، بانو قدسیہ، قرۃ العین حیدر، غالب اور میر کی گفتگو سے ہماری صبح ہوتی تھی اور شیکپیئر تک آتے آتے شام ہوجاتی تھی جلد ایک مرتبہ پھرکراچی آؤں گا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ رتنا شاہ کو کراچی کے عوام کے سامنے پرفارم کرکے اچھا لگا، جب بھی فرصت کے لمحے میسر آتے ہیں تو ہم دونوں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے طلبا اور ضیا محی الدین کی محبتوں کا تذکرہ کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ضیا محی الدین کا کہنا تھا کہ تھیٹر کے حوالے سے پاکستان میں بہت کام ہوا ہے انور مقصود اور کمال احمد رضوی کا شمار تھیٹر کے ان لیجنڈز میں ہوتا ہے جنھوں نے تھیٹر کو زندگی بخشی۔ میں اکثر پاکستانی ڈرامے دیکھتا ہوں روایت سے ہٹ کر کہانیوں پر فنکار کام کرتے ہوئے اچھے لگتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔