- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
لندن سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے والی لڑکی دوران پروازہی چل بسی
لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے والی لڑکی دوران پرواز ہی چل بسی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 23 سالہ لڑکی تنہا لندن ایئرپورٹ سے امریکا کی ریاست نیوجرسی کے لئے سفرپر روانہ ہوئی لیکن جہاز جیسے ہی فضا میں بلند ہوا تو لڑکی کو بے ہوش پایا گیا، جہاز کے عملے کی جانب سے لڑکی کی طیبعت سے متعلق اعلان کے بعد پرواز میں سفر کرنے والے ڈاکٹر نے فوری طور پر اس کا چیک اپ کیا لیکن اس سے قبل ہی اس کی روح اس کے جسم سے نکل چکی تھی۔
پرواز جب نیو جرسی کے نیوارک ایئر پورٹ پراتری تو وہاں موجود میڈیکل ٹیم نے لڑکی کی لاش اسپتال منتقل کردی۔ ایئرپورٹ ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑکی پہلے ہی سے کئی طبی مسائل کا شکار تھیں اور ان کی موت قدرتی تھی تاہم موت کی وجہ ان کی کون سی بیماری بنی اس کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی چل سکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔