- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی سے 101.70 روپے کا ہو گیا
کراچی: اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو بیشترکرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 101 روپے 70 پیسے ہوگئی جو جمعہ کو 101 روپے 90 پیسے رہی تھی، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ہفتہ کو 1 روپے کی کمی ہوئی۔
جس کے نتیجے میں برطانوی پاؤنڈ 159 روپے 25 پیسے سے گھٹ کر 158 روپے 25 پیسے کا ہو گیا، اسی طرح آسٹریلوی ڈالر کی قدر 38 پیسے کی کمی کے نتیجے میں 84 روپے 82 پیسے سے گھٹ کر 84 روپے 44 پیسے ہوگئی، ہفتہ کویورو کی قدر 125 روپے 25 پیسے، یو اے ای درہم کی 27 روپے 80 پیسے، کویتی دینار کی 345 روپے 30 پیسے، قطری ریال کی 27 روپے 86 پیسے اور بھارتی روپے کی 1 روپے 70 پیسے پر برقرار رہی تاہم سعودی ریال کی قیمت 5 پیسے کے اضافے سے 27 روپے 15 پیسے ہوگئی جو جمعہ کو 27 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔