- غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہمی پر پولیس افسر کو قید کی سزا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ اسٹار اسپورٹس ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کی ٹرولنگ شروع کردی
- وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل
- کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب
- بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان
- دکان داروں سے بھتہ خوری کرنے والے جعلی کسٹم انسپکٹرز گرفتار
- پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار
- پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ
- بھارت مسلسل چھٹے سال عالمی انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن میں سرفہرست
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لیے 72 ارب ڈالر کا دس سالہ منصوبہ تیار
- سپریم کورٹ؛ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
- ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میں بھی تجربات کی ٹھان لی
- سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت
- پی آئی اے؛ ٹورنٹو جانیوالی پرواز سے آئل لیک ہوگیا، کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ
- ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی
- ففتھ جنریشن وار؛ نوجوان کیا کریں؟
- احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسمائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری
- سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر
- جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار
ٹور کمیٹی سعید اجمل کو ورلڈ کپ کھلاناچاہے تو اعتراض نہیں، چیئرمین پی سی بی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ سعید اجمل نے “دوسرا” سمیت تمام ڈیلیوریز ٹیسٹ پاس کرلئے ہیں اور اگر ٹورکمیٹی انہیں ورلڈ کپ کھلانا چاہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتےہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے 2 مرکزی کھلاڑی باہرہوگئے، سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست ہونا خوشی کی بات ہے اور اب ان کے بولنگ ایکشن میں کوئی خامی نہیں جبکہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں محمد حفیظ کی جگہ ناصرجمشید کو شامل کیا گیا ہے جو ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور ان سے بہتری کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنید خان کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے فاسٹ بولر راحت علی کو ویزا مل چکا ہے جبکہ ناصر جمشید آئی سی سی کے کنفرم کرنے کے بعد پاکستان سے روانہ ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد بھارت،بنگلا دیش اور انگلینڈ سے سیریز ہوں گی جبکہ نیپال اورہالینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان آنا چاہتی ہیں، دو تین جگہ مخصوص کرلی گئیں ہیں جہاں سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں اور امید ہے کہ پاکستان میں ہوم سیریز کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں ہماری ہوم سیریز ہے اس لیے معاوضے کا تقاضہ کیا اور اگر بنگلا دیش سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ممکن ہے سیریز کھیلنے ٹیم نہ جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔