- اسرائیل میں قطری نیوز چینل الجزیرہ پر پابندی عائد
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
علی ظفر نے اپنی پہلی پاکستانی فلم کا نام ’’ دیوسائی‘‘ رکھ دیا
لاہور: معروف گلوکار اور اداکار علی ظفرنے اپنی سالگرہ کے موقع پراپنی پہلی پاکستانی فلم ’’دیوسائی‘‘ کے نام کا اعلان کر دیا۔
اس فلم میں جہاں علی ظفر مرکزی کردار ادا کریں گے، وہیں وہ اس فلم کو پروڈیوس بھی کرینگے، جب کہ فلم کے ڈائریکٹر عثمان بابرہوں گے۔ فلم میں ہیروئن کے مرکزی کردارکے لیے علی ظفراورڈائریکٹرمل کردنیا بھرسے خوبصورت حسیناؤں کے آڈیشن بھی لیں گے۔ علی ظفر نے ’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بالی وڈ میں کامیاب اننگز سے اپنا کیرئیر شروع کیا مگر میں ہمیشہ سے ہی پاکستان میں کام کرنا چاہتا تھا ، اب موقع ملا ہے اور پاکستان میں فلم بناؤں گا اورکام کرونگا‘ اس کے لیے میں نے خود فلم پروڈیوس کی ہے جس کی تمام ترعکسبندی شمالی علاقہ جات میں کی جائے گی، فلم کی کہانی بہت جاندار ہے۔
کراچی سے شوبز رپورٹر کے مطابق بھارتی اخبار کو دیے گئے حالیہ انٹر ویو میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ سال میرے لیے بہت خاص ہے ، خدا نے مجھے بیٹی جیسی رحمت سے نوازا ہے، نئے گھر میں شفٹ ہوگیا ہوں اور پاکستان میں فلم بھی کررہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ لیکن اس کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ میں نے بھارتی فلمیں کرنے سے انکار کیا ہے، میں نے صرف معذرت کی ہے اور ایک فلم مجھے بہت پسند آئی جس پر سوچ بچار جاری ہے، فلم کا نام فی الحال نہیں طے پایا۔ اطلاعات کے مطابق اس کی ہدایتکاری ابھیشیک ڈوگرہ کریں گے جب کہ اس کو پروڈیوس احمد خان اور بھوشم کمار کریں گے۔ فلم میں علی ظفر کے ساتھ ڈیڑھ عشقیا میں عمدہ اداکاری کرنے والی ہما قریشی نظر آئیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔