- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- ہم وطنوں سے اپیل ہے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستانی سفیر
- کراچی : گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
- مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ن لیگ سے نہیں کہیں اور سے آیا تھا، نواز شریف
- نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے الگ کرکے ظلم کیا گیا، شہباز شریف
- میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، سپریم کورٹ
- لاہور پولیس مقابلے میں ہلاک چار داعش کارندوں کی شناخت
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بابر، رضوان نے اپنے ہتھیاروں کو تبدیل کرلیا
- خوشاب میں مزدہ ٹرک کو حادثہ، 14 افراد جاں بحق
جیکولین فرنینڈس نے پنجابی فلم میں آئٹم سانگ سے انکار کر دیا
ممبئی: سری لنکن حسینہ اور بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس جو گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’’رمیا وستاویا‘‘ کے آئٹم سانگ ’’جادو کی جپھی‘‘ پر اپنی پرفارمنس دکھاچکی ہیں نے وقت نہ ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے پنجابی فلم کے لیے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی اخبار ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کے مطابق کینیڈا سے بھارت آنے والے ہدایتکار امندیپ کلیر جو بھارت میں اپنی پہلی فلم بنا رہے ہیں نے جیکولین فرنینڈس سے آئٹم سانگ کے لیے رابطہ کیا تھا اور ان سے شوٹنگ کے لیے تاریخیں دینے کو کہا تھا مگر انہوں نے یہ کہہ کر آئٹم سانگ سے انکار کردیا ہے کہ میرے پاس اس کے لیے کوئی وقت نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدایتکار کی طرف سے جیکولین کو بھارئی معاوضے کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے کہا کہ جو تاریخیں پنجابی فلم کے لیے مانگی جا رہی ہیں ان میں وہ اداکار ورن دھون کے ساتھ ابوظہبی میں شوٹنگ میں مصروف ہوں گی اس لیے وہ ان کی فلم میں آئٹم سانگ نہیں کر سکتیں۔ دوسری طرف بالی ووڈ میں خبرگرم ہے کہ ہدایتکار موہت سوری نے اپنی آنے والی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں جیکولین کو ہیروئن کے کردار میں کاسٹ کر لیا ہے۔
بھارتی مصنف چیتن بھگت کے مشہور ناول ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ پر بنائی جانے والی اس فلم کی پروڈیوسر ایکتاکپور ہیں جب کہ اس کی کہانی ایک امیر لڑکی کی محبت میں گرفتار بہارسے تعلق رکھنے والے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار ورون دھون نبھارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق موہت سوری پہلے اداکارہ کریتی سنون کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے مگر ورون دھون کے کہنے پر انہوں نے جیکولین فرنینڈس سے رابطہ کر لیا ہے اور انھیں کاسٹ کرنے کا باقاعدہ اعلان بھی جلد ہی کردیا جائے گا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔