- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
بلاٹر کو’’ریڈ کارڈ‘‘ دکھانے کیلیے کوششیں تیز
لندن / زیورخ: سیپ بلاٹرکو’’ریڈ کارڈ‘‘ دکھانے کیلیے کوششیں تیز ہو گئیں، ہنگامہ خیز فیفا صدارتی انتخابات جمعے کو ہوں گے، پانچویں مرتبہ فٹبال عالمی گورننگ باڈی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالنے کے خواہاں بلاٹر پر کھیل سے الگ ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا، برطانوی حکومت نے بھی ان سے کھیل کی جان چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ دوسری جانب افریقی ممالک بدستور سینئر آفیشل کی حمایت پر کمر بستہ ہیں، ایشین کنفیڈریشن نے انتخابات کے التوا کی تجویز مسترد کردی۔
فیفا کے صدارتی انتخابات جمعے کو زیورخ میں ہورہے ہیں،1998 سے اس عہدے پر فائز سیپ بلاٹر اور اردن کے پرنس علی بن الحسین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ کرپشن اسکینڈل اور کئی ٹاپ آفیشلز کی گرفتاری کے بعد سیپ بلاٹر پر کھیل سے الگ ہونے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین گریگ ڈیک نے کہاکہ جب تک بلاٹر فیفا ہیڈکوارٹر میں ہیں اس کی ساکھ کو دوبارہ بہتر نہیں بنایا جاسکتا، وہ خود ہی فٹبال کی جان چھوڑ دیں۔
مخالفت میں ووٹ دے کر باہر کیا جائے یا پھر ہمیں تیسرا آپشن تلاش کرنا ہوگا۔ برطانیہ کے وزیر کھیل جان وائٹنگ ڈیل نے ایوان نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیفا کی لیڈرشپ میں تبدیلی اب ناگزیر ہوچکی، ہم اس معاملے میں انگلش ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑے اور صدارتی امیدوار علی بن الحسین کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری جانب ایسٹ اور سینٹرل افریقہ فٹبال ایسوسی ایشنز نے سیپ بلاٹر کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کینیا فٹبال ایسوسی ایشن کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی بلاٹر کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اب بھی اس پر قائم ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز یوئیفا کی جانب سے فیفا کے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اس کی مخالفت کردی ہے۔ اے ایف سی ممبران کے209 میں سے 47، یورپ کے 54 اور افریقہ کے 56 ووٹس ہیں۔دوسری جانب سیپ بلاٹر نے کرپشن اسکینڈل اور عہدیداران کی گرفتاری کے بعدگذشتہ روز زیورخ میں 6 کنفیڈریشنز کے سربراہان سے ملاقات کی تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ دریں اثنا فیفا میں اتنا بڑا فراڈ سامنے آنے کے بعد بڑے اسپانسرز نے بھی قطع تعلق پر غور شروع کردیا۔ ایک بڑے اسپانسر نے واضح کیاکہ جلد سے جلد فیفا کی ساکھ بحال نہیں ہوئی تو ہم اس کے ساتھ مزید نہیں چل پائینگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔