- پیمرا کا پاکستان ڈی وارمنگ مہم کو میڈیا کی شراکت سے کامیاب بنانے کا عزم
- ڈرون کیمرہ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام، دو منشیات فروش گرفتار
- کراچی؛ پولیس نے چھینے گئے موبائل فون برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیے
- لبنان کی موجودہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد
- پی ٹی آئی جلسہ سے متعلق حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی، پولیس کو خصوصی ٹاسک دیے گئے
- ’IMFپروگرام کی شرائط کا اثر پاک ،چین معاشی تعلقات پر پڑرہا ہے‘
- سیاسی جلسے میں وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی وزیر
- کراچی میں دکاندار نے حاضر دماغی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
- لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید
- کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز
- دوسرا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی
- پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ
- کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کےقریب فائرنگ، دو خواتین زخمی
- رواں سال خیبرپختونخوا میں پہلا پولیو کیس رپورٹ، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس
- آئینی ترامیم پر جے یو آئی سے مشاورت نہ ہوئی تو بھی نمبرز پورے کریں گے، بلاول بھٹو
- ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد معطل ہونےو الے 6 ریلوے ملازمین بحال
- وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کا کام 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت
- لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر مشتعل افراد کا احتجاج
- چین میں پیش کیے گئے ’پانڈا کتے‘
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈرابراہیم عاقل شہید
کوپا امریکا فٹبال؛ پیرو نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا
کونسیپشن / چلی: کو پا امریکا فٹبال میں پیرو نے پیراگوئے کو 2-0 سے پچھاڑ کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا، پاؤلو گوریرو اختتامی لمحات میں ٹیم کا دوسرا گول داغ کر ٹاپ اسکورر کی دوڑ میں شامل ہوگئے، ان کا مقابلہ چلی کے ایڈورڈو ویرگاس کے ساتھ ہے، دونوں نے یکساں طور پر4،4 گول بنائے، چلی کی ٹیم فائنل میں ارجنٹائن کا سامنا کرے گی اور ویرگاس کے پاس ابھی آگے بڑھنے کا موقع موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوپا امریکا فٹبال اختتام کی جانب بڑھنے لگا، تیسری پوزیشن کے مقابلے میں پیرو نے پیراگوئے کو 2-0 سے آؤٹ کلاس کردیا، پہلے ہاف میں دونوں جانب سے کئی عمدہ مووز بنیں لیکن پیرو کا پلڑا بھاری رہا ،فارورڈز نے کئی مواقع پر حریف دفاعی پلیئرز کو ڈاج دیتے ہوئے گول پوسٹ تک رسائی پائی،پہلا گول 48 ویں منٹ میں پیرو کے آندرے کاریلو نے بنایا، خطرناک مڈفیلڈر کرسٹیان کیووا کی کارنرکک پر کاریلو نے ہیڈر کے ذریعے گیند کو عمدگی سے جال میں پہنچایا،گول کیپر جسٹو ویلار بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دیے، سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے ہاتھوں1-6 کی بڑی شکست سے دوچار ہونے والی پیراگوئن ٹیم کو کھیل کے 68ویں منٹ میں مقابلہ برابر کرنے کا سنہری موقع ملا لیکن ایڈگر بینٹیز کی عمدہ کاوش پیرو کے مڈفیلڈر کارلوس ایسکیوز نے ناکام بنا دی۔
89ویں منٹ میں پاؤلو گوریرو نے ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کردی، انھوں نے دوسرا گول بناتے ہوئے خود کو ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بننے کی دوڑ میں شامل کرالیا، یہ ایونٹ میں ان کا مجموعی طور پر چوتھا گول تھا، چلی کے ایڈورڈو ویرگاس بھی 4 گولز کے ساتھ نمایاں ہیں،31 سالہ گوریرو کے کیریئر کا یہ 25واں انٹرنیشنل گول ثابت ہوا، وہ مزید ایک گول بناکر پیرو کے سابق فٹبالر ٹیوفولیو کوبالیز کا قومی ریکارڈ برابر کردیں گے جو سردست 26 گولز کے ساتھ سب سے نمایاں ہیں۔ فاتح ٹیم نے اس سے قبل 2011 کے کوپا امریکا میں بھی تیسری پوزیشن پر اختتام کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔