- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
انور علی آتے ہی وسیم اکرم سے مشورے لینے پہنچ گئے
کراچی: آل راؤنڈر انور علی سری لنکا سے واپس آتے ہی وسیم اکرم سے مشورے لینے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
پی سی بی کے سپر اسپیڈ اسٹار پروگرام کے تحت کیمپ کو گذشتہ روز ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور سمیت 6بیٹسمینوں نے بھی جوائن کر لیا، سابق اسٹار نے پیسرز کو گذشتہ روز بھی مفید ٹپس دیں۔ تفصیلات کے مطابق اُبھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ بولرز کی تلاش کیلیے وسیم اکرم کی زیرنگرانی خصوصی کیمپ ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔
ملک بھر سے منتخب شدہ نوجوان پیسرز سابق عظیم اسٹار کی رہنمائی میں اپنا ٹیلنٹ نکھارنے کیلیے کوشاں ہیں، سلیکشن کمیٹی نے پریکٹس سیشنز میں6 بیٹسمینوں خرم منظور، اسد علی، سعد علی، سعود شکیل، محمد حسن اور محمد وقاص کو بھی طلب کر لیا جنھوں نے گذشتہ روز ریجنل اکیڈمی میں رپورٹ کر دی ہے۔
سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے مین آف دی میچ انور علی وطن واپسی کے اگلے ہی روز وسیم اکرم سے ملاقات کیلیے پہنچ گئے۔
قومی اسکواڈ میں شامل ضیا الحق نے بھی کیمپ جوائن کر لیا، صبح ساڑھے 9سے11.30 کے سیشن میں محمد اکرم نے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کرائی، دیگر آفیشلز نے بھی فٹنس کے حوالے سے مفید مشوروں سے نوازا، شام 4 سے6.30تک وسیم اکرم نے پیسرز کو رن اپ، گیند کی گرپ اور یارکرز سمیت بولنگ کے حوالے سے ٹپس دیں۔ یہ کیمپ آئندہ کئی روز بھی جاری رہے گا، وسیم اکرم کی رہنمائی سے ملک کو کئی نئے پیسرز مل سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔