- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- کہاں لکھا ہے انتخابی نشان نہ ملنے پر سیاسی جماعت الیکشن نہیں لڑسکتی؟ سپریم کورٹ
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
تھائی لینڈ میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا
بینکاک: تھائی لینڈ میں بھینس نے ایک عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دیا جس کا دھڑ تو بھینس کا تھا تاہم اس کا سر اور جلد ایک مگر مچھ سے مشابہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع ایک دوردراز گاؤں وانگ ہن میں کسان کی بھینس نے ایک بچھڑے کو جنم دیا جس کو دیکھ کر مقامی افراد جہاں حیران ہوئے وہیں بیشتر افراد اس کو دیکھ کر خوفزدہ بھی ہوگئے اور اسے بھوت پریت کہنا شروع کردیا۔ اس عجیب الخلقت بچھڑے کی ٹانگیں تو بھینس کی طرح تھیں لیکن اس کی جلد سخت ،کھردری اور مگر مچھ سے مشابہت رکھتی تھی جب کہ اس کا سر بھی کافی حد تک مگرمچھ کی طرح تھا۔
یہ عجیب و غریب ہیئت رکھنے والا بچھڑا اپنی پیدائش کے کچھ دیر بعد ہی مر گیا جس پر گاﺅں والوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور بچھڑے کی موت کو اپنے خاندان اور گاؤں کے لیے خوش بختی کی علامت قرارد یا۔
بچھڑے کو جنم دینے والی بھینس کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ بالکل تندرست ہے اور اس سے قبل بھی ایک بچھڑے کو جنم دے چکی ہے جو بالکل ٹھیک حالت میں تھا البتہ یہ معمہ حل طلب ہے کہ اس مرتبہ جنم لینے والے بچھڑے کی جلد موٹی اور رینگنے والے جانور کی طرح کیسے بن گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔