- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
شوکت علی کی بیٹے کے ہمراہ برطانیہ میں پرفارمنس لوگ جھوم اٹھے
لاہور: معروف گلوکارشوکت علی نے اپنے صاحبزادے محسن شوکت کے ہمراہ برطانیہ میں منعقدہ پروگراموں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء کوجھومنے پرمجبورکردیا۔ لندن، برمنگھم اورمانچسٹرمیں ہونے والے تینوں پروگراموںمیں جہاں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی، وہیں سکھ برادری نے بھی بھرپورشرکت کی اورفرمائشی گیت سنتے ہوئے خوب بھنگڑے ڈالے۔
دوسری جانب برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکارسکھشیندر شندا اوربلویندرسفری نے شوکت علی سے ملاقات کے دوران انھیں پنجابی لوک گائیکی کا ’سمراٹ ‘ قراردیدیا۔ شوکت علی نے لندن سے فون پربات کرتے ہوئے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ میں نے اپنے جوانی کے دورمیں بھی ایسا رسپانس نہیں دیکھا، جیسا اس مرتبہ ملا ہے۔ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی نے جس طرح سے مجھے ویلکم کیا اورمیرے گیتوں پررقص کیا، اس کو دیکھ کرمیری آنکھیں نم ہوگئیں۔
انھوں نے بتایاکہ میرے بیٹے محسن شوکت اورامیرعلی بھی اس موقع پرموجود تھے اورہم نے مل کردیارغیرمیں بسنے والوں کو جھومنے کا ایک ایسا موقع فراہم کیا ، جس کووہ بھی مدتوں یادرکھیں گے۔ انھوں نے بتایاکہ برطانیہ میں دورے کے دوران جہاں نئے پرستاروں سے ملاقات ہوئی۔ وہیں بہت سے چاہنے والوں نے پرتکلف کھانوں سے دعوتوں کا اہتمام کیا۔ یہ سب اللہ کی مہربانی ہی ہے کہ مجھ جیسے معمولی سے فنکارکو لوگ اس قدر پیارکرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔