- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
بنگلہ دیش نے جذبہ خیرسگالی کا مثبت جواب دے دیا
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستانی جذبہ خیرسگالی کا مثبت جواب دے دیا، پاکستان سپر لیگ کیلیے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹوئنٹی 20 کی یلغار کے باوجود زمبابوے سے ایک ٹیسٹ بچالیا گیا، دوسرے پانچ روزہ مقابلے کی جگہ تین محدود اوورز کے میچز کھیلے جائیں گے، نئے سال پر کھلاڑیوں کو معاوضوں میں اضافے کی خوشخبری بھی سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی اجازت دے کر جذبہ خیرسگالی کا اظہار کیا جس کا اب بی سی بی نے بھی مثبت جواب دے دیا، بورڈ نے ہاپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلیے این او سی جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے،کھلاڑیوں کی فروری میں یو اے ای میں شیڈول ایونٹ میں شرکت مکمل فٹنس سے مشروط ہوگی۔
گذشتہ روز بنگلہ دیشی بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپنے کھلاڑیوں کو پاکستانی لیگ میں شرکت کیلیے این اوسی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اسی میٹنگ میں کئی دیگر تجاویز بھی پیش کی گئیں جس میں زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ کی ہوم سیریز کو ایک ٹیسٹ اور تین ٹوئنٹی 20 تک محدود کرنا بھی شامل ہے۔
ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے چاہتے تھے کہ ٹیسٹ میچز کے بجائے اس ٹور میں پانچ ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جائیں تاکہ اس طرز کے ورلڈ ایونٹ کی تیاری ہوسکے ، اس تجویز کے کچھ بورڈ حکام بھی حامی تھے تاہم کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ میچز کو یکسر طور پر نظر انداز کرنے کے بجائے ایک ٹیسٹ اور تین ٹوئنٹی 20 کی تجویز دے دی۔
اس کے ساتھ کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو نئے سال میں تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی بھی خوشخبری سنادی گئی ہے۔ ایک تجویز ایشیا کپ سے قبل بھارتی شہر دھرم شالا میں ٹریننگ کیمپ لگانے کی بھی تھی مگر اس سے اتفاق نہیں کیاگیا، کمیٹی نے آئندہ برس کے آغاز پر انڈر 19 ورلڈ کپ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔