- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ویرات کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے، شاہد آفریدی
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- پاکستان نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
- ہم وطنوں سے اپیل ہے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستانی سفیر
- کراچی : گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
- مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ن لیگ سے نہیں کہیں اور سے آیا تھا، نواز شریف
فلموں کی کامیابی سے ثقافتی سرگرمیاں بڑھیں،سلیم آفریدی
کراچی: معروف کامیڈین سلیم آفریدی نے کہا ہے کہ تھیٹر کے فنکاروں نے فلم انڈسٹری میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستانی فلموں کی کامیابی نے ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا،اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی تو لوگ فلمیں دیکھنے ضرور آئیں گے۔
یہ بات انھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ سلیم آفریدی کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد کراچی کی رونقوں میں اضافہ ہوا ہے،فنکاروں کی فلموں میں مصروفیات بڑھ گئیں ہیں اور کراچی میں تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کو بھی فلموں میں کام کرنے کاموقع مل رہا ہے۔
انھوں نے کہا جس طرح پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں اسی طرح ہماری خواہش ہے کراچی میں تھیٹر بھی ایک بار پھر ماضی کی طرح عوام کی توجہ حاصل کرلے ، اچھی اور معیاری فلموں کی طرح تھیٹر میں بھی وہی معیار ہونا چاہیے کہ لوگ اپنی فیملی کے ہمراہ آکر ڈرامہ دیکھیں اور لطف اندوز ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔