- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیسوں میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
آسٹریلوی شہری کا ’’ٹائٹینک ٹو‘‘ بحری جہاز تیار کرنے کا اعلان
میلبرن: آسٹریلوی ارب پتی نے ٹائٹینک بحری جہاز کے حادثے کے 106 سال بعد ٹائٹینک ٹو جہاز بنانے کا اعلان کیا ہے جو عین اسی جہاز کی طرح ہوگا۔
آسٹریلوی شہری کلائیو پامر نے اس منصوبے پر 2012 سے کام شروع کیا ہے جو 2018 میں مکمل ہوجائے گا اور پھر اسے سمندر میں اتارا جائے گا۔ ٹائٹینک کی نقل کا یہ جہاز اپنے پہلے سفر میں مشرقی چین کے علاقے جیانگسو سے دبئی تک پہنچے گا۔ جہاز تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق اس بحری جہاز میں باہر نکلنے کے مؤثر طریقے مثلاً سیٹلائٹ کنٹرول، ریڈار اور ڈیجیٹل نیوی گیشن نظام موجود ہوگا اور جہاز میں حادثے کے بعد فرار ہونے کے لیے لائف بوٹس میں 2700 افراد بیٹھنے کی گنجائش ہے جب کہ اس میں کل 2435 مسافر سوار ہوں گے۔ اس کے برعکس پرانے ٹائٹینک میں مسافروں کی گنجائش 2223 تھی جب کہ لائف بوٹس صرف 1178 مسافر کو سنبھال سکتی تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹائٹینک ٹو کے تمام کمرے، راہداری ، اس کی بیرونی شکل اور یہاں تک کہ فرنیچر اور کٹلری بھی ٹائٹینک کی طرح بنائی گئی ہے جو 15 اپریل 1912 میں ایک حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گیا تھا اس میں فرق صرف یہ ہے کہ پرانے ٹائٹینک کی تعمیر 75 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے جب کہ اس منصوبے پر 43 کروڑ ڈالر یا 45 ارب روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
ٹائٹینک ٹو اصل ٹائٹینک سے 13 فٹ زیادہ چوڑا ہے، اس کا وزن 40 ہزار ٹن ہوگا اور اس کی لمبائی 855 فٹ رکھی گئی ہے۔ اسے چلانے کے لیے اس میں ڈیزل الیکٹرک پروپلشن سسٹم کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پورے جہاز میں 840 کیبن بنائے گئے ہیں اور جہاز میں 900 افراد کا عملہ اس کی دیکھ بھال کے لیے تعینات کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔