- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
کنگ خان نے سلمان خان کے لیے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھادی
ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے قریبی دوست اور فلم نگری کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم’’رئیس‘‘کی نمائش کی تاریخ بڑھادی ہے۔
بالی ووڈ کے حکمران خانز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی جارہی ہے اسی لیے دونوں اداکار ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کرتے نظر آتے ہیں یہی نہیں بلکہ دونوں اداکارچھوٹی اسکرین پر بھی طویل عرصے بعد جلوہ گر ہوئے ہیں جس کے بعد اب کنگ خان کے ایک فیصلے نے دونوں کی دوستی کو مزید مضبوط کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ اور سلمان خان کی فلم’’سلطان‘‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جانی تھیں جس کے باعث دونوں فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ تھا تاہم کنگ خان نے اپنی فلم ’’رئیس‘‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد اب دونوں فلموں میں تصادم کا خطرہ ٹل گیا ہے جب کہ فلم’’رئیس‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘‘اور سلمان خان کی فلم’’سلطان‘‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔