- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
ورلڈ کپ کوالیفائر: جاپان نے اومان کو شکست دیدی
دوحا / مسقط: جاپان نے کوالیفائر میں اومان کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2014ء میں شرکت کا امکان روشن کرلیا۔
ایشین سائیڈ 13 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں موجود آسٹریلیا پر 8 پوائنٹس کی واضح سبقت پانے میں کامیاب ہوگئی، جاپان کو ابھی اس مرحلے میں مزید تین میچز کھیلنا ہیں، ٹیم اب آئندہ برس 26 مارچ کو اردن سے میچ کھیلے گی،اومان اسی دن آسٹریلیا کا مہمان بنے گا، گروپ ’بی ‘ کے دوسرے مقابلے میں سابق ایشین چیمپئن عراق نے اردن کیخلاف 1-0 سے کامیابی حاصل کرلی۔ قطر نے لبنان کو زیر کیا ۔مسقط میں کھیلے گئے مقابلے میں موجودہ ایشین چیمپئن جاپان نے میزبان اومان کیخلاف عمدہ کھیل پیش کیا، مہمان ٹیم کو کھیل کے 20ویں منٹ میں ہیروشی کیوٹیک نے گول داغ کر برتری دلائی جو77 ویں منٹ تک برقرار رہی،اختتام سے 13 منٹ قبل احمد مبارک نے گیند کو جال میں پہنچاکر میزبان شائقین کے چہروں پر خوشیاں بکھیردیں، 89ویں منٹ میں متبادل پلیئر گوٹوکو سیکائی کے کراس پر شنجی اوکازاکی نے گیند کو جال تک پہنچانے میں کوئی غلطی نہیں کی۔
اس طرح اومان کی ٹیم فائنل رائونڈ میں ہوم گرائونڈ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز کھو بیٹھی، اس مقابلے میں جاپان کو اپنے اسٹار اسٹرائیکر مانچسٹر یونائیٹڈ کے شنجی کاگاوا کا ساتھ حاصل نہیں تھا، اومان کے گول کیپر علی الحسبی نے ابتدا میں جاپانی فارورڈز اوکازاکی کابھرپور حملہ ناکام بنایا تھا، دوحا میں منعقدہ دوسرے مقابلے میں عراق نے اردن کو 1-0 سے مات دی، فیصلہ کن گول کھیل کے 86ویں منٹ میں حمادی احمد نے بنایا، اس کامیابی کی بدولت عراق پوائنٹس ٹیبل پر اردن سے آگے نکل گیا، دوحا کے جاسم بن حماد اسٹیڈیم میںگروپ ’ اے ‘ مقابلے میں قطر نے لبنان کو 1-0 سے ہرایا، واحد گول 75 ویں منٹ میں آندریس نے بنایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔