- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیسوں میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
پاکستان کپ: ٹکٹوں کی فروخت کا تجربہ بُری طرح ناکام
فیصل آباد: پاکستان کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کا تجربہ بُری طرح ناکام ثابت ہو گیا،اقبال اسٹیڈیم میں بیشتر اسٹینڈز خالی نظر آئے،افتتاحی میچ سے قبل مردان میں بم دھماکے کی اطلاع پر انتظامیہ نے کم تعداد میں آنے والے شائقین کو بھی اسٹیڈیم میں داخلے سے روکے رکھا، دریں اثنا پی سی بی آفیشل نجم سیٹھی نے ایونٹ کی رونقیں بڑھانے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اقبال اسٹیڈیم تقریباً خالی رہا، مردان میں بم دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی، پولیس نے شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روکے رکھا اور سخت چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی، بعد ازاں بھی اسٹیڈیم کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات اور اسٹیڈیم میں داخلے کے خواہشمند ہر شہری کی کڑی نگرانی کرتی رہی، میچ کیلیے100اور 200روپے ٹکٹ رکھا گیا تھا، پی سی بی کا یہ تجربہ ناکام ثابت ہوا،چند سو شائقین ہی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ فیصل آباد میں منتظمین نے بہت کم وقت میں عمدہ انتظامات کیے ہیں، ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور پاکستان کو مستقبل کیلیے نیا ٹیلنٹ حاصل ہوگا، اس سے دورئہ انگلینڈ کیلیے بھی کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس بھی ملے گی، انھوں نے کہا کہ ملکی کرکٹ کو درست خطوط پر استوار کرنے کیلیے اس نوعیت کی مسابقتی کرکٹ تواتر سے کرائیں گے۔
ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ فیصل آباد میں ایونٹ کا انعقاد ایک اہم سنگ میل ہے، یہاں سہولیات مزید بہتر بناتے ہوئے انٹرنیشنل میچز بھی کرائیں گے،ڈومیسٹک کرکٹ میں پہلی بار کپتانوں نے اپنی ٹیمیں خود منتخب کیں، وہ نتائج کے جوابدہ بھی ہونگے تاہم یہ باتیں ٹورنامنٹ کے بعد زیر بحث آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ شہریوں اور کاروباری حضرات سے درخواست ہے کہ اسٹیڈیم کی رونقیں بڑھائیں تاکہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے ہم ملک کا تاثر بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کرسکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔