- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
- پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع
- راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد
- پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
- جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں
- محکمہ انسداد دہشتگردی کی بڑی کارروائی، دو اہم دہشتگرد ہلاک
- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
دبنگ خان اور دپیکا پہلی بارایک ساتھ فلم میں کام کرنے کو تیار
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون نامور ہدایت کار کبیر خان کی فلم میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
بالی ووڈ کے حکمران خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی ہر اداکار اور اداکارہ کی خواہش ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام اداکار ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب ہوتے ہیں جب کہ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی فلم نگری کے سلو بھائی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں تاہم اب ان کی خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نامور ہدایت کار کبیرخان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جس کے بعد سلو میاں اور کبیرخان کی بھی ایک ساتھ تیسری فلم ہوگی جب کہ فلم کی کہانی 1960 کے زمانے پر مشتمل ہے، جس کی شوٹنگ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ہالی ووڈ فلم میں مصروفیت کے باعث جولائی یا اگست میں شروع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ان دنوں امریکا میں قیام پذیر ہیں جہاں فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ بھارت آئیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔