- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
زیادہ مقدار میں آلو کھانے سے بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوسکتا ہے، تحقیق
بوسٹن: آلو پوری دنیا کی مرغوب ترین غذا ہے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کی زیادتی سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایک ہفتے میں 4 سے زائد مرتبہ صرف آلو کھانے سے بلڈ پریشر میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ پکے اور ابلے ہوئے آلو کھانے سے 11 فیصد اور فرائی آلو کھانے سے یہ خدشہ 17 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ وہ آلوؤں پر اپنا انحصار کم کردیں یا پھر صرف بے تحاشہ آلو کھانا کم کردیں۔
بوسٹن می برگھم اینڈ وومن نیشنل ہاسپٹل کے ماہرین کا کہنا ہےکہ ان کا تحقیقی مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ آلو کے زیادہ استعمال اور اس کے بلڈ پریشر پر اور دیگر نقصانات پر اب بحث ہونی چاہیے۔ لیکن ایک ماہر نے کہا ہے کہ سارا الزام آلوؤں پر نہیں دھرنا چاہیے بلکہ اس کے ساتھ گوشت، تیل، اچار، چٹنیاں اور بے تحاشہ نمک بھی اس مرض کی وجہ ہوسکتے ہیں۔
ماہرین نے 20 سال تک ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد خواتین اور مردوں کا جائزہ لیا اور ان سے ان کی خوراک کے بارے میں سوالنامے بھروائے گئے۔ مطالعے کے شروع اور آخر میں ان سے ان کے بلڈ پریشر کے بارے میں پوچھا گیا۔ شروع میں تو کسی نے بلڈ پریشر کی شکایت نہیں کی۔ لیکن اس کے بعد ان کا سروے کیا گیا تو آلو کھانے والے افراد کی اکثریت کا بلڈ پریشر معمول سے زیادہ نوٹ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق آلو میں گلائسیمک کی زائد مقدار موجود ہوتی ہے جو بلڈ پریشر میں اضافہ کرتی ہے اور اس تحقیق کی یہی بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔ گلائسیمک انڈیکس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے آخر کاربو ہائیڈریٹس خون میں شوگر کی وجہ کیوں بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ان کی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ آلو براہِ راست بلڈ پریشر نہیں بڑھاتے بلکہ بلڈ پریشر بڑھانے میں کسی نہ کسی طرح مددگار ہوتے ہیں۔ ایک اور غذائی ماہر نے کہا ہے کہ فرنچ فرائیز کی صورت میں آلو کھانا زیادہ خطرناک ہونا چاہیے اور سب سے کم نقصان ابلے ہوئے آلوؤں سے ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔