- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
عمراکمل اوراحمد شہزاد کیلیے انتظار کی گھڑیاں مزید طویل
لاہور: انگلینڈ کے خلاف واحد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان 31 اگست کو متوقع ہے،عمراکمل اوراحمد شہزاد کیلیے انتظارکی گھڑیاں مزید طویل ہوگئیں، معذرت قبول کیے جانے کے باوجود عمرکو زیر غور نہیں لایا جائے گا، اوپنر بھی بدستور نظرانداز رہیں گے، شاہد آفریدی کی شمولیت کاکوئی امکان نظر نہیں آتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف واحد ٹوئنٹی 20میچ 7ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلنا ہے، اس معرکے کیلیے اسکواڈ کا اعلان 30اگست کو شیڈول تیسرے ون ڈے کے بعد کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر باہر بٹھائے جانے والے عمراکمل کی معذرت چیئرمین پی سی بی نے قبول کرلی تھی لیکن اس کے باوجود ان کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہیں دیا جائے گا، انہی وجوہات پر ٹیم سے باہر احمد شہزاد بھی بدستور نظرانداز رہیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے نام ویسٹ انڈیز کے خلاف یواے ای سیریز میں زیر غور لائے جائیں گے۔
اسی طرح شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں، صرف ایک فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرنے والے آل رائونڈرگھٹنے کی تکلیف سے نجات پانے کیلیے کوشاں ہیں، سابق کپتان لاہور میں بحالی پروگرام مکمل کرنے کے بعد قومی ٹوئنٹی 20کے دوسرے مرحلے کے چند میچز کھیل سکتے ہیں، ان کی واپسی بھی ویسٹ انڈیز سے میچز کیلیے ہو گی،انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے قومی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں،البتہ عماد بٹ کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ستمبر سے نومبر تک یو اے ای میں کیریبیئن سائیڈ سے سیریز کھیلے گی، اس کا آغاز ٹی ٹوئنٹی میچز سے ہی ہونا ہے جو بالترتیب 23،24اور27 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، ابتدائی دو میچز دبئی اور تیسرا ابوظبی میں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔