- پی ٹی آئی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہونا شروع ہوگئے، فیصل واوڈا
- انگلینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے جیت لی
- کراچی: بجلی کی عدم فراہمی پر لیاری اور شاہ فیصل کالونی میں احتجاج
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا
- اداروں کی ساکھ متاثر کرنے والی خبروں کا سدباب کرینگے، چیئرمین پی سی پی
- ججوں پر نامناسب ریمارکس؛ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- حیدرآباد میں گیس سلینڈر دھماکے کے چار زخمی دم توڑ گئے، 51 زخمی
- کراچی میں گرمی کی لہر اتوار تک برقرار رہنے کا امکان
- یہ وقت ٹیم کی سپورٹ کا ہے چار ہفتے تک تنقید نہ کریں، چیئرمین پی سی بی
- خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد
- موجودہ حالات کا 1971 سے کوئی موازنہ نہیں نہ بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب ہیں، علی محمد خان
- خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی
- اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت پیر کو ہوگی
- والی بال سیریز؛ پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا
- خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی واجبات سے مشروط
- بیرون ملک عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین کے اکاؤنٹس بلاک
- ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم، ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
- امید ہے دیگر ملک بھی آزاد فلسطینی ریاست کیلیے کاوشیں کریں گے، وزیراعظم
- موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اربن فاریسٹری کو فروغ دینا ہوگا، ماہرین
پاکستانی اداکار فواد خان پر بھارتی زمین تنگ ہونے لگی
ممبئی: بھارتی صحافی اور معروف بلاگر سومیادپتا بینر جی نے پاکستانی اداکار فواد خان کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے فلم نگری سے ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کو کسی بھی عام سے واقعے کو بنیاد بنا کرتذلیل کرنا بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے لیکن اب مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوجی اڈے پر حملے کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان بھی انتہا پسندوں کا ہدف بن چکے ہیں اور انہیں بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
بھارتی صحافی اور معروف بلاگر سومیادپتا بینر جی نے پاکستانی اداکار فواد خان کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں اداکار سمیت تمام پاکستانی اداکاروں کو بھارت چھوڑنے کا کہتے ہوئے بالی ووڈ سے بھی پاکستانی اداکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ فواد پر چند سالوں میں ہم نے بہت محبت نچھاور کی ہے جس سے کسی صورت انکار نہیں کرسکتے لیکن موجودہ کشیدگی میں فواد نے خود کو الگ رکھا ہے لہٰذا ڈیئر فواد اب وقت ہے کہ آپ اپنے وطن واپس لوٹ جائیں۔
واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے اس سے قبل بھی استاد غلام علی ،راحت فتح علی خان سمیت کئی اداکاروں اور گلوکاروں کو دھمکیاں دی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔