- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈاکو کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
شام میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے بچی کو زندہ نکالنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو
دمشق: شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے ایک ماہ کی بچی کو زندہ نکالنے کی ویڈیو نے عوام کے دل دہل دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر ادلب میں ریسکیو اہلکار روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے تباہ شدہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام کر رہے تھے کہ ابو کفہا نامی امدادی اہلکار نے ایک 30 روز کی نومولود بچی کو زخمی حالت میں دیکھا اور اسے جب نکالا تو زخمی حالت میں دیکھ کر بے اختیار رو پڑا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے زخمی بچے کی تصویرسوشل میڈیا پر مقبول
واضح رہے کہ روسی اور شامی طیاروں نے 2 روز قبل ادلب کے شہر میں فضائی بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 11 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔ چند ماہ قبل بھی 5 سالہ شامی بچے عمران کی زخمی حالت میں مٹی میں اٹی ہوئی تصاویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔