- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
- پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع
- راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں خیبر پختونخوا سے برآمد
- پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
رشی کپور نے پاکستانی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا
ممبئی: بھارتی اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ انہیں ایک پاکستانی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب رشی کپور سےبھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ پاکستانی اداکاروں کے پاس بھارتی فلموں میں کام کرنے کےلئے باقاعدہ سرکاری اجازت نامے موجود تھے لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔ پاکستانی اداکاروں نے اُڑی حملے کی مذمت کرنے سے انکار کردیا جو انہیں بہت بُرا لگا۔ البتہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ بھی جلد ہی حل ہوجائے گا۔ ’’ہمیں کسی غلط یا ناپسندیدہ چیز میں نہیں پڑنا چاہئے اور نہ اسے بڑھاوا دینا چاہئے؛ یہ دونوں ملکوں کےلئے خطرناک ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔ پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے کی سرکاری پابندی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے رشی کپور کا کہنا تھا وہ اس معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہیں لیکن جو فلمیں پہلے بن چکی ہیں اُن پر پابندی لگانا درست نہیں کیونکہ ان پر بہت پیسہ لگ چکا ہے۔
’’مجھے پاکستانی فلم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں اس میں کام نہیں کروں گا۔ میرا ملک اسے پسند نہیں کرے گا اور مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ اگر پاکستان ایک دہشت گرد ریاست ہے تو میں کسی بھی قیمت پر اس کا حصہ نہیں بننا چاہوں گا،‘‘ رشی کپور نے واضح کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔