شاہ رخ اور سلمان 16 سال بعد ایک بار پھر ساتھ میں جلوہ گر ہونے کو تیار

ویب ڈیسک  بدھ 2 نومبر 2016
بالی ووڈ کے دونوں خان ہدایتکار کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے دونوں خان ہدایتکار کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان  اور دبنگ سپر اسٹار سلمان خان  طویل عرصے بعد ایک بار پھر ہدایتکار کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں جلو گرہوں گے۔

بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان نے 16 سال قبل ایک ساتھ فلم ’’ہر دل  جو پیار کرے گا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کے بعد دونوں اداکاروں کی دوستی میں دراڑ آگئی تھی لیکن اب دونوں اسٹارز میں ایک بار پھر دوستی کا رشتہ قائم ہوگیا ہے اور ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ گن بھی گانے لگے ہیں اور اب دونوں اداکار ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رخ خان اورسلمان خان طویل عرصے بعد ہدایتکار کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم میں کردار کے لیے پہلے لیجنڈری اداکار شتروگن سنہا کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن فلمسازوں نے شاہ رخ خان کو کردار نبھانے کی پیش کش کی جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی  تاہم فلم میں کنگ خان کا کردار مختصر اور اہم ہوگا جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  سلمان خان اور شاہ رخ خان  نے  فلم’’کرن ارجن‘‘،کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘اور ’’ہر دل جو پیار کرے گا‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔