- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
بی پی ایل، بنگلہ دیش نے تازہ ترین فکسنگ الزام کی تحقیقات شروع کردیں
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل میں سامنے آنے والے تازہ ترین فکسنگ الزام کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ گذشتہ روز رنگپور رائیڈرز کے جوپیٹر گھوش نے الزام عائد کیا تھا کہ ٹیم منیجر سانور نے انھیں ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی میچ فکسنگ کے لیے راضی کرنا چاہا تھا چونکہ وہ نہیں مانے اس لیے انھیں ٹیم سے فارغ کردیا گیا۔
بی سی بی نے جوپیٹر اور سانور دونوں کو ہی ٹورنامنٹ سے معطل کردیا ہے، بورڈ کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے کہاکہ ہم نے رنگپور رائیڈرز کے ایک پلیئر کی جانب سے اپنی ہی ٹیم کے ایک آفیشل کے خلاف دائر شکایت پرتحقیقات شروع کردی ہیں، جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں جوپیٹر اور سانور معطل رہیں گے۔
دوسری جانب رنگپور رائیڈرزنے اس معاملے پراپنی رپورٹ بی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ میں جمع کرا دی ہے، جس میںکہا گیا ہے کہ جوپیٹر کو ڈسپلنری خلاف ورزیوں پر ٹیم سے باہر کیا گیا۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی بی پی ایل میں میچ فکسنگ ہوچکی جس پر سابق بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل سمیت کئی کرکٹرز کوسزائیں ہوئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔