- تعلیمی نظام میں اخلاقی تعلیم کا فقدان
- اسلام آباد ؛ فلسطین کے حق میں دھرنے پر گاڑی چڑھا دی گئی، 2 مظاہرین جاں بحق
- ایرانی صدر حادثہ؛ صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، پاکستانی پرچم سرنگوں
- درہ آدم خیل سے کراچی آن لائن اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 کارندے گرفتار
- ججز کی تعیناتی؛ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو آخری موقع
- آزادی مارچ کیس؛ عمران خان، اسد عمر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
- ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
- وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا
- 100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان
- مریخ پر انسانوں کو لے جانے والے تیز ترین راکٹ پر کام شروع
- پاکستانی مینز کرکٹرز ویمنز ٹیم کا حوصلہ بڑھانے لگے
- کینسر کے آخری اسٹیج میں علاج ’بیکار‘ ہوجاتا ہے، تحقیق
- مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند
- بینک اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ
- پراکسی ثابت کریں،فیصل واوڈا کا سپریم کورٹ جج کو پھر چیلنج
- پاکستان میں پروگروتھ فلیٹ ٹیکس پالیسی کے نفاذ کی ضرورت
- پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ
- ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
2016 کراچی میں تھیٹر کے حوالے سے بہترین ثابت ہوا
کراچی: کراچی میں گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں سال رواں 2016 تھیٹر کے حوالے سے بہترین سال ثابت ہوا،کراچی میں آرٹس کونسل اور ناپا دونوں اداروں نے ملکی اور غیر ملکی ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کرکے تھیٹر کے چاہنے والوں کو عمدہ اور معیاری ڈرامے دکھا کر تھیٹر کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
ناپا آڈیٹوریم میں20مارچ سے3اپریل تک انٹرنیشل تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میںجرمنی، آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک نے فیسٹیول میں ڈرامے پیش کیے جب کہ پاکستانی ڈرامہ گروپ کی جانب سے پیش کیے جانے والے ڈراموں میں اکبر اسلام کا ڈرامہ کھیل کھیل میں، خالد احمد کا ڈرامہ کھویا ہوا آدمی، عظمی سبین کا ڈرامہ آسمان سے گرا، ضیاء محی الدین کا ڈرامہ انداز بیاں اور، خوابوں کے مسافر،عمر وعیار، گریس، سنو گلابو،اس گلی نہ جانا قابل ذکر تھے جو فیسٹیول میں پیش کیئے گئے۔
آرٹس کونسل کراچی میں19روزہ تھیٹر فیسٹیول2016کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور ڈرامہ نگاروں، ڈائریکٹر اور فنکاروں کے ساتھ متعدد نئے لکھاریوں کو بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ آرٹس کونسل میں متوازی تھیٹر کرنے والوں نے بھی رنگ جمایا رکھا عید اور بقر عید پر پیش کیے جانے والے ڈرامے بھی پسند کیے گئے جب کہ قومی موضوع پر ہدایت کار نذر حسین کا ڈرامہ مادر وطن کو بھی زبردست پزیرائی ملی۔
ْتھیٹر کے معروف ڈائریکٹر جمیل راہی، زاہد شاہ اور دیگر ڈائریکٹر نے تھیٹر کو بہتر بنانے میں مصروف رہے،سال روان ایک بار پھر عمر شریف نے کراچی میں تھیٹر نہیں کیا،جب کہ اداکار شکیل صدیقی، روئف لالہ بھارت میں پاکستان فنکاروں کی پابندی کے بعد مشکلات سے دوچار رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔