- ٹی20 ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری
- 2000 سے زائد جگسا پزل اکٹھا کرنے کا ریکارڈ
- کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا
- سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- روہت شرما پاکستانی مداح کے پیغامات پر مسرور
- کوچ بابر کو توقعات کے بوجھ سے آزاد کرائیں گے
- گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل
- ٹی20 ورلڈکپ، شعیب ملک نے ٹیم سے بلند توقعات وابستہ کرلیں
- کراچی کے علاوہ لاہور، ملتان کی ٹمبرمارکیٹ بھی احتجاجاً بند کرنیکا اعلان
- 10ماہ میں تجارتی خسارے میں 16.55 فیصد کمی ریکارڈ
- موقف پر کھڑاہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا
- پاکستان میں زراعت، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، اسحق ڈار
- پاکستان کا چین کے توانائی قرضوں کی تجدید پر غور، تجاویز تیار
- ڈیوٹی، ٹیکسز ادائیگی پر 248 موبائل ڈیوائسز ان بلاک
- دلِ مردہ دل نہیں ہے۔۔۔۔۔ !
- حجِ بیت اﷲ کی شرائط، فضیلت و برکات
- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
فلم اسٹار زریں 50 فیصد آمدن صاف پانی کی فراہمی اور بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گی
لاہور: فلم اسٹار زریں نے فلم، ٹی وی اورفیشن کی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا پچاس فیصد حصہ مستحق افراد کو صاف پانی کی فراہمی، بچوں کی تعلیم اور علاج و معالجہ پرخرچ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فلاحی ادارہ قائم کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
اداکارہ زریں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور اداکارہ مختلف پروجیکٹس کی شوٹنگ کے لیے ملک کے دور دراز علاقوں میں جانے کا موقع ملتا رہتا ہے۔ اس دوران اپنے ہی ملک میں بسنے والے لوگوں کے گزر بسر کا حال دیکھ کر اکثر آنکھیں نم ہو جاتیں۔ میں اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی لیکن میں وسیع پیمانے پر کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی تھی اور اب میں نے باقاعدہ اس حوالے سے ایک فلاحی ادارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا نام جلد ہی میڈیا سے ملاقات کے دوران اناؤنس کیا جائے گا۔
زریں نے کہا کہ فلاحی ادارہ ملک بھرکے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے دن رات کام کرے گا اور اس کے لیے جلد ہی اسکول، کالج اور یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کو سروے کے بعد ممبر شپ بھی جائے گی جب کہ فلاحی ادارے کی ٹیم میں ایسے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کوشامل کیا جائے گا، جو لوگوں کی خدمت کے جذبے سرشار ہوں۔ جہاں تک بات فلاحی ادارے کوچلانے اورفنڈریزنگ کی ہے توپاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں نمایاں کردارادا کیا ہے۔ پاکستان میں قیامت خیز زلزلہ آئے یا سیلاب، پوری قوم ایک جان ہوکراپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی سپورٹ کے لیے نکل پڑتی ہے۔
اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ جب ہم اس ادارے کے کارواں کولے کرآگے بڑھیں گے توپھراس میں لوگ خود بخود شامل ہوتے رہیں گے اورلوگوں سے پہلے میں اپنی جیب سے بھاری رقم اس کارخیرمیں شامل کروں گی۔ یہی نہیں میں اپنے تمام پروجیکٹس کی آمدن کا پچاس فیصد اس تنظیم کودوں گی اوراپنے ساتھی فنکاروں کو بھی اس اہم پروجیکٹ میں حصہ ڈالنے کے لیے درخواست کروں گی۔ مجھے امید ہے کہ میرا یہ پروجیکٹ میری توقعات سے بڑھ کر بہترثابت ہوگا کیونکہ جب بھی ہم کوئی اچھا اورنیک کام کرنے کے لیے قدم آگے بڑھاتے ہیں تواللہ پاک کی رحمت اور برکت اس میں شامل ہو جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔