- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سے سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
- ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی
- تاجر دوست ایپ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونیو الے تاجروں پر بھاری جرمانہ و سزا کی تجاویز
- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور
- امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں اسلیے وہ ہم سے مذاکرات نہیں چاہتی، بلاول
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- 400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
بیٹی ترشلا اداکارہ بنتی تو ٹانگیں توڑ دیتا، سنجے دت
ممبئی: بالی ووڈ کے منا بھائی اداکارسنجے دت کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے قبل ان کی بیٹی ترشلا دت اداکارہ بننا چاہتی تھیں اوراگروہ اداکارہ بن جاتی تو میں ترشلا کی ٹانگیں توڑ دیتا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسنجے دت کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ترشلا دت بھی بالی ووڈ میں انٹری کے خواب دیکھنے لگی تھیں، ترشلا اداکارہ بننا چاہتی تھی اوراگر وہ اداکارہ بن جاتی تومیں اس کی ٹانگیں ٹور دیتا۔ اداکارنے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی بہترین تعلیم کے لیے بہت وقت اورتوانائی صرف کی ہے، بیٹی کے بہترین کرئیرکے لیے اچھے کالج میں داخلہ دلایا جہاں اس نے بہترین کارکردگی دکھائی، بیٹی نے فارنزک سائس میں تعلیم حاصل کی ہے جو میرے خیال میں اس کے لیے بہترین فیلڈ ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سنجے دت کی بیٹی ترشلا دت نے وزن میں حیرت انگیز کمی کرلی
سنجے دت نے کہا کہ اداکاربننا آسان نہیں ہوتا خاص طورپرترشلا کے لیے جسے ہندی زبان پرصحیح طرح عبوربھی حاصل نہیں، اگروہ اداکارہ بننا بھی چاہتی تھی تواسے ہندی پربہت محنت کرنا پڑتی کیونکہ انگریزی زبان کا اس انڈسٹری میں کوئی کام نہیں اوریہ سب ترشلا کے لیے بہت مشکل ہوتا۔ اداکارسے جب بچوں کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ میرا بچوں کے ساتھ خوبصورت رشتہ ہے جب کہ مجھے والد سنیل دت کی یہ بات اکثریاد آجاتی ہے کہ میں تمہارا دوست نہیں بلکہ باپ ہوں۔
اداکارنے کہا کہ انڈسٹری کے ساتھ ان کا تجربہ بہترین ہے، جب وہ جیل میں سزا کاٹ رہے تھے توانہیں ہرپل انڈسٹری بہت یاد آتی تھی، مجھے انڈسٹری میں ایک عام ٹیکنیشئین سے لے کر اداکاروہدایتکاروں کی بہت زیادہ یاد آئی اورجب جیل سے واپس آیا تو مجھے لگا کہ میں واپس اپنے خاندان سے جڑگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔