- کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب
- بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان
- دکان داروں سے بھتہ خوری کرنے والے جعلی کسٹم انسپکٹرز گرفتار
- پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار
- پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ
- بھارت مسلسل چھٹے سال عالمی انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن میں سرفہرست
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لیے 72 ارب ڈالر کا دس سالہ منصوبہ تیار
- سپریم کورٹ؛ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
- ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میں بھی تجربات کی ٹھان لی
- سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت
- پی آئی اے؛ ٹورنٹو جانیوالی پرواز سے آئل لیک ہوگیا، کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ
- ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی
- ففتھ جنریشن وار؛ نوجوان کیا کریں؟
- احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسمائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری
- سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر
- جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار
- ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان
- چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی
- کیا حُقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک ہے؟
شمالی کوریا کا ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ
پیانگ یانگ: جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل کے قریب ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے شمال مغربی شہر کے قریب بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو بحر جاپان میں جا کر گرا۔ شمالی کوریا نے بلیسٹک میزائل ‘نامعلوم پروجیکٹائل’ کسونگ سے داغا تاہم اس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خیال میں روس بھی اس میزائل تجربے سے ناراض ہوا ہو گا کیونکہ یہ میزائل روسی سرزمین کے قریب ہی گرا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق میزائل تجربے کی پاداش میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی کی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے خلاف ’سرپرائز‘ کارروائی کریں گے، ٹرمپ
جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے اُن نے شمالی کوریا کے بلیسٹک میزائل تجربے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اپنی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان کے مطابق صدر مون جے اُن شمالی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک شمالی کوریا اپنے رویے میں بتدیلی نہ لائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کی دھمکی دے دی
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گذشتہ ماہ بھی میزائل کے 2 تجربات کیے تھے جب کہ رواں برس اب تک شمالی کوریا متعدد میزائل تجربات کر چکا ہے جس کی وجہ سے پنانگ یانگ کو بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔