- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- فلسطینی نسل کشی ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی؛ عالمی عدالت میں سماعت
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
کشمیر کے مسئلے کا ہمیشہ کے لیے حل نکالیں گے، راج ناتھ
نئی دہلی: بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ کشمیرپر سفارتی اور سیکیورٹی سطح پرایک طریقہ کار پرکام ہورہا ہے مسئلے کا ہمیشہ ہمیشہ کیلیے حل نکالیں گے۔
ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے کہا کہ محض دفعہ 370 کی منسوخی سے 70سالہ پرانا کشمیر مسئلہ حل نہیں ہو گا۔کشمیر میں جاری صورتحال مرکزی حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں یہ چیلنج ملا ہے ہم اس کو قبول کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ میں یہاں پرکشمیر میں جاری صورتحال سے نمٹنے کیلیے کیے جارہے اقدامات کا خلاصہ نہیں کرسکتا۔
بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی سرکار پر بھروسہ رکھیں۔ موجودہ وزیر اعظم طاقتور ہیں، حکومت کشمیر میں ساری مشکلات کا ہمیشہ کیلیے سدباب کریگی۔ ہم ایک سفارتی و سیکیورٹی طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد لوگ نتائج سے آگاہ ہونگے لیکن ابھی اسکا خلاصہ نہیں کر سکتا۔
راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ کانگریس مرکزی میں62 سے 64 برسوں تک برسراقتدار رہی لیکن وہ مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کر سکی لیکن میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوںکہ ہماری سرکار حکومت کشمیر کے مسئلے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے حل کریگی۔ انھوں نے کہا کہ مودی سرکار کسی مسئلے کو ادھورا نہیں چھوڑے گی بلکہ ہم تمام مسائل کو ہمیشہ کیلیے حل کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت کشمیر کا ہمشیہ کیلیے حل نکالے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔