- ملکی تاریخ میں پہلی بار پیاز کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
- اربوں کے نادہندہ کے الیکٹرک نے پورے کراچی کو تاریک کررکھا ہے، منعم ظفر
- پاکستان کا خصوصی فلائٹ کی اجازت دینے سے انکار، کرغزستان میں طلبا ائیر پورٹ پر پھنس گئے
- گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں دلہا دلہن کے فوٹو شوٹ پر پابندی عائد
- سینیٹ میں ججز پر کڑی تنقید، فیصل واوڈا توہینِ عدالت نوٹس کا معاملہ سیکرٹریٹ کو ارسال
- میٹرک کے پرچے ملتوی ہونے کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان
- پنجاب میں قربانی کے جانوروں کی منڈی پر عائد فیس ختم کرنے کا فیصلہ
- ناقص پرفارمنس؛ حسن علی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر
- پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں اضافہ ہو گیا
- مشرف دور میں اربوں روپے کی ریلوے پراپرٹی مشکوک معاہدوں پر دی گئی، وزیر قانون
- پی آئی اے کے صرف 18 جہاز اور 10 ہزار ملازمین ہیں خسارہ تو ہوگا، وزیر نجکاری
- آئی پی ایل کیوں چھوڑ کر آئے! جوز بٹلر نے بتادیا
- ناروے،آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا
- نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا حکومتی فیصلہ بدستور نافذالعمل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، نائب وزیراعظم
- سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر مسلسل دوسرے روز کمی
- کرکٹ آسٹریلیا نے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نمازِ جنازہ ادا، رقت آمیز مناظر
- ژوب میں ایک ماہ میں فورسز کے آپریشن میں 29 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
- سیاسی و کور کمیٹی کے بعد مجھے باقی کسی چیز سے بھی نکالنا ہے تو نکال دیں، شیرافضل
حکومت نے طریقہ بدل کرٹیکس بڑھادیا، سی این جی سیکٹر
اسلام آباد: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں سی این جی سیکٹر پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے جس سے سی این جی مالکان کے مسائل میں اضافہ ہو گا، حکومت اس اضافے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا اعلان کرے۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ سی این جی مالکان سے کئی سال سے گیس کی استعمال شدہ مقدار پر4 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس اور 26 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا رہا ہے مگر اب طریقہ کار بدل دیا گیا ہے۔ اب گیس کی استعمال شدہ مقداراور اس پر عائد ہونے والے سیلز ٹیکس کو جمع کر کے اس پر ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا جو زیادتی ہے، اس سے یہ 4 فیصد سے کافی بڑھ جائے گا جسے ہم مسترد کرتے ہیں، بجلی کے بلوں کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب بجلی کے استعمال پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو ایڈجسٹ نہیں کیا جا سکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔