بھارتی شائقین نے کوہلی کے صفر پرآؤٹ ہونے کا ذمہ دار پاکستان کوقرار دیدیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 9 جون 2017
کوہلی کی زینب کے ساتھ تصویر پاک بھارت میچ سے قبل یکم جون کو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تھی . فوٹو/اے ایف پی/فائل

کوہلی کی زینب کے ساتھ تصویر پاک بھارت میچ سے قبل یکم جون کو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تھی . فوٹو/اے ایف پی/فائل

نئی دہلی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے صفر پر آؤٹ ہوئے تو بھارتی شائقین اور تو کچھ نہ کرسکے تاہم انہوں نے پاکستانی خاتون صحافی زینب عباس کو مورد الزام ٹھہرادیا۔

بھارت پاکستان پر الزام لگانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، بھارتی میڈیا اور مداحوں نے اے بی ڈی ویلیئرز کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروٹیز کپتان کے ساتھ میچ سے قبل صحافی نے سیلفی لی اور وہ ون ڈے کیریئر میں پہلی مرتبہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کوہلی کی بھی خاتون صحافی کے ساتھ تصویرآئی اوروہ بھی صفرپر آؤٹ ہوگئے حالانکہ کوہلی کی زینب کے ساتھ تصویر پاک بھارت میچ سے قبل یکم جون کو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے دیکھنے کوملے۔ ہیمنت نے لکھا کہ ”زینب کی سیلفی کا دشنام پھر چل گیا، اب کوہلی صفر پر آؤٹ ہو گیا، کل ڈی ویلیئرز ہوا تھا۔“

https://twitter.com/hemantbuch/status/872777141225533440

ایک اور صارف نے پاکستان کے سری لنکا کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا، جس میں ازراہ مذاق یہ بتایا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم اور خفیہ پیغام میں ٹیم پلیئرز کے ساتھ ساتھ اسٹاف کو زینب عباس نام کی پاکستانی صحافی سے ملنے سے منع کر دیا ہے۔

ایک اورٹویٹر صارف نے لکھا کہ ایک پٹیشن لائی جارہی ہے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران زینب عباس کو بھارتی کھلاڑیوں سے دور رکھا جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔