شاہ رخ کا عید کا دن سلمان کے نام

ویب ڈیسک  منگل 13 جون 2017
شاہ رخ خان نے اعید سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ دیکھتے ہوئے منانے کا اعلان کیا ہے فوٹو؛ فائل

شاہ رخ خان نے اعید سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ دیکھتے ہوئے منانے کا اعلان کیا ہے فوٹو؛ فائل

 ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اس بار عید الفطر سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ دیکھتے ہوئے منانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا شمار بالی وڈ کے صف اول اداکاروں میں ہوتا ہے، صرف یہی نہیں شاہ رخ خان کی بالی وڈ اداکار دبنگ خان کے ساتھ بھی کافی گہری دوستی ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کنگ خان نے عیدالفطر سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ دیکھتے ہوئے منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہ رخ خان نے ایک بار پھر سلمان اور اکشے کو پیچھے چھوڑدیا

سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘عید پر ریلیز ہورہی ہے اور جب ٹوئٹر پر شاہ رخ خان سے ان کے مداح نے سوال کیا کہ وہ ان کے ساتھ فلم ’’ ٹیوب لائٹ‘‘ دیکھنے جائیں گے جس پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ نہیں اس دن میں سلمان خان کے ساتھ فلم دیکھوں گا، صرف یہی نہیں جب شاہ رخ خان سے مداح نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے ابراہم کو رنبیر اور کترینا کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ دیکھنے ضرور لے کر جائیں جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ ضرور جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔