عمران ہاشمی کے ہم شکل پاکستانی نوجوان کی سوشل میڈیا پر دھوم

ویب ڈیسک  بدھ 26 جولائی 2017
تصاویر میں عمران ہاشمی اور مزداک جان میں فرق کرنا مشکل ہے؛فوٹوفائل

تصاویر میں عمران ہاشمی اور مزداک جان میں فرق کرنا مشکل ہے؛فوٹوفائل

کراچی: ناموربھارتی اداکارعمران ہاشمی کے ہم شکل خیبر پختونخوا کے رہائشی پاکستانی نوجوان مزداک جان نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

ایسا لگتا ہے پاکستان میں مشہور فنکاروں کے ہم شکل افراد بکثرت پائے جاتے ہیں جب ہی تو ہر تھوڑے دن بعد کسی نہ کسی معروف شخصیت کا پاکستانی ہم شکل نکل آتاہے۔ کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ہم شکل پاکستانی نوجوانوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی اور اب پشاور کے علاقے حیات آباد کے نوجوان مزداک جان نے نامور بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی سے بہت زیادہ مشابہت کے باعث سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جسٹن بیبرکے ہم شکل پاکستانی نوجوان نے دھوم مچادی

مزداک جان نے حال ہی میں فیس بک اکاؤنٹ پراپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کامرکزبن گئیں وجہ تھی مزداک اور عمران ہاشمی کے درمیان بے تحاشہ مشابہت۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ہم شکل نوجوان

مزداک جان کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کےبعد لوگ ان کی تصاویر دیکھر کر حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ مزداک کی نہ صرف شکل عمران ہاشمی سے ملتی ہے بلکہ ان کا ہیئر اسٹائل بھی بالکل ہاشمی جیسا ہے جس کے باعث دونوں میں فرق کرنا بے حد مشکل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔