- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
- ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی
شاہ رخ خان کوہر سال ممتا کے فون کا انتظار کیوں رہتا ہے؟
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں بیان دیا ہے کہ انہیں ہر سال بھارتی سیاستدان ممتا بینرجی کے فون کا انتطار رہتا ہے اور اگر وہ فون نہیں کرتیں تو شاہ رخ خود انہیں فون کرلیتے ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان گلیمر سے بھرپور چمکتی ہوئی اُس دنیا کے بادشاہ ہیں جس میں اداکاراوراداکاراؤں کے درمیان معمولی بات چیت کو بھی رائی کا پہاڑ بنا دیا جاتا ہے، اگر کوئی اداکار کسی سے ہنس کر بات کرلے تو میڈیا سو فسانے بنادیتا ہے، لیکن بالی ووڈ میں 25 سالوں سے راج کرنے والے شاہ رخ خان کا آج تک کسی کے ساتھ اسکینڈل سامنے نہیں آیا، شاہ رخ کیرئیرکی ابتدا ہی میں اپنی بچپن کی محبت گوری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور آج تک ان کا رشتہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے تاہم اب شاہ رخ خان نے بھارتی سیاستدان ممتا بینرجی سے متعلق بیان دے کر تمام لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان ایک بارپھرزخمی ہوگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تہواررکھشہ بندھن قریب ہے اور اس تہوار کو شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام فنکاربڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں شاہ رخ خان بھی اس تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اپنی سگی اور منہ بولی بہنوں کے ساتھ یہ تہوار مناتے ہیں۔
حال ہی میں شاہ رخ خان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بیرجی کو اپنی بڑی بہنوں کی طرح مانتے ہیں اور وہ بھی مجھے اپنا چھوٹا بھائی سمجھتی ہیں اور ہرسال رکھشہ بندھن کے دن مجھے فون کرتی ہیں لہٰذا مجھے ہر سال ان کے فون کا بے صبری سے انتظاررہتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بہن ذہنی مریضہ کیسے بنیں؟
شاہ رخ خان نے مزید کہا میں اس سال بھی بے چینی سے ممتا کے فون کا انتظار کررہا ہوں کیونکہ وہ مجھے اس تہوار کی مبارک باد کے ساتھ بہت ساری دعائیں بھی دیتی ہیں، اگر مصروفیات کے باعث میں ان کا فون نہیں اٹھا سکوں تو اگلی صبح خود انہیں فون کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی ایک بڑی بہن شہناز لالہ رخ ہیں، لیکن شہناز اپنے بھائی کے برعکس میڈیا سے دور رہتی ہیں اور زیادہ تر وقت گھر پر گزارتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔