- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
شاہ رخ خان کی فلموں کے مشہور پروڈیوسر زیادتی کیس میں گرفتار
ممبئی: بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم’’چنائی ایکسپریس‘‘کے پروڈیوسرکریم مورانی کو 25 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں ضمانت مسترد ہونے پرگرفتارکرلیا گیا۔
بھارت میں خواتین کے زیادتی اورتشدد کے واقعات عام ہیں، مشہور ہونے اوراداکارہ بننے کے خواب آنکھوں میں سجائے ممبئی کا رخ کرنے والی نوجوان لڑکیاں اکثرفلم پروڈیوسرزاورہدایت کاروں کی درندگی کا نشانہ بن جاتی ہیں، ماضی میں ایسے کئی واقعات منظرعام پرآچکے ہیں جن میں فلم پروڈیوسرز نے خواتین کو فلموں میں کام دلوانے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا، حال ہی میں ایک اورواقعہ سامنے آیا ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کامیاب ترین فلم ’’چنائی ایکسپریس‘‘کے پروڈیوسرکریم مورانی نے ہیروئن بننے کے لیے ممبئی آنے والی 25 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنے کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی ہدایتکار کی اداکارہ سے چلتی کارمیں زیادتی کی کوشش
بھارتی میڈیاکے مطابق زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی نے کریم مورانی پرالزام لگاتے ہوئے کہا تھاکہ مورانی کے پاس اس کی چند ذاتی تصاویر تھیں جنہیں سوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے مورانی نے اسے کئی بارزیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کے بیان پرپولیس نے حیات نگرمیں واقع مورانی کے گھرپرچھاپہ مارکراسے گرفتارکرلیاتھا، پولیس نے مورانی پرآئی پی سی کے سیکشن 376 کے تحت زیادتی، 506 کے تحت دھمکی دینے، ہراساں کرنے اوردھوکا دینے کی دفعات لگائی ہیں، مورانی کوگزشتہ روزعدالت میں پیش کیا گیا تھاجہاں عدالت نے تمام گواہوں اورثبوتوں کو سننے کے بعد مورانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: معروف پشتو گلوکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
واضح رہے کہ زیادتی کا شکاربننے والی لڑکی دہلی سے بیچلر آف بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کرچکی ہے اورممبئی میں بطورتھیٹرآرٹسٹ کام کرتی ہے، اداکاری کرنے کے شوق میں اس کی مورانی سے ملاقات ہوئی تھی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے لگا تھا کہ مورانی اسے اپنی بیٹی سمجھتا ہے تاہم اس کی یہ غلط فہمی اس وقت دورہوئی جب کریم مورانی نےاسے بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ کریم مورانی بالی ووڈ کے جانے مانے پروڈیوسرہیں اوران کا شمار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے قریبی دوستوں میں ہوتاہے، مورانی شاہ رخ خان کی کئی ہٹ فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں جن میں ’’چنائی ایکسپریس‘‘، ’’دل والے‘‘، ’’ہیپی نیوائیر‘‘ اور ’’را ون‘‘ شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔