ماضی کی معروف اداکارہ شبنم نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

شوبز رپورٹر  بدھ 18 اکتوبر 2017
شبنم لاہور میں اداکارہ زیبا اور دیگر سے ملاقات کریں گی،ایک پروجیکٹ بھی زیرغور۔ فوٹو: ایکسپریس

شبنم لاہور میں اداکارہ زیبا اور دیگر سے ملاقات کریں گی،ایک پروجیکٹ بھی زیرغور۔ فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: ماضی کی معروف اداکارہ شبنم نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔

اداکارہ شبنم گزشتہ روز ڈھاکہ سے کراچی پہنچیں اور مختصر قیام کے بعد لاہور آگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ شبنم لاہور میں قیام کے دوران جہاں اداکارہ زیبا اور دیگر سے ملاقات کرینگی وہیں ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ میں بھی ان کی شرکت کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔