- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
امریکی عدالت نے سفری پابندی کے صدارتی حکم نامے کو معطل کردیا
واشنگٹن: امریکا کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندی کے حکم نامے کو معطل کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہوائی میں مسلم ایسوسی ایشن آف ہوائی اور دیگر افراد کی جانب سے دائر درخواست پر وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے6 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پرپابندی پر حکم امتناع جاری کیا۔عدالت کی جانب سے یہ حکم امتناع سفری پابندی کے دوبارہ نافذالعمل ہونےسے ایک دن قبل جاری کیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے سفری پابندی والے ممالک کی فہرست میں توسیع کرتے ہوئے اسلامی ممالک ایران،شام،لیبیا،یمن،صومالیہ کے بعد چاڈ،شمالی کوریا اور وینزویلا کو شامل کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا نے مزید 3 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی
وفاقی عدالت کے جج واٹسن کا عارضی حکم امتناعی چاڈ،لیبیا،ایران،صومالیہ ،شام اور یمن کے شہریوں سے متعلق ہے جب کہ شمالی کوریا اور وینز ویلا کے شہریوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے پابندی لگانے سے قبل ضروری تفصیلات کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور ایسا کرنا 6 ممالک کے 15کروڑ افراد سے متعلق معاملہ خود امریکی مفاد میں نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی بعض مسلم ممالک پر امریکا کا سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔اس فہرست میں ایران ،لیبیا، شام، یمن اور صومالیہ تھے لیکن بعد میں ان ممالک کی تعداد میں مزید اضافہ کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔