اپنے کام ہمیشہ کو چیلنج سمجھ کرکیا حنا دلپذیر

پاکستان کے موجودہ حالات نے پاکستانی عوام کی طرح پریشان کیا ہوا ہے، حنا دلپذیر

پاکستان کے موجودہ حالات نے پاکستانی عوام کی طرح پریشان کیا ہوا ہے، حنا دلپذیر فوٹو: فائل

اداکارہ حنا دلپذیرڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد کراچی پہنچ گئیں۔

حنا دلپذیر کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنا کسی تجربے سے کم نہیں تھا مگر میں نے ہمیشہ کی طرح اپنے کام کوچیلنج سمجھ کرکیا ہے سو اس لیے مجھے اس ڈرامے میں کام کرکے مزہ آیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل میں انھوں نے 65 سالہ بوڑھی خاتون کا کردار نبھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دوستوں اور پاکستانی عوام کو اس ڈرامے کو دیکھ کر اچھا لگے گا، ڈرامے کی کہانی روایت سے ذراہٹ کے ہے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ حنا دلپذیر کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے موجودہ حالات نے پاکستانی عوام کی طرح پریشان کیا ہوا ہے۔




ہمارے لکھاریوں کو اپنی شاعری،افسانوں،اور ڈرامائی کہانیوں کے ذریعے اس بات کو ایوانوں تک پہنچانا ہوگاورنہ ہماری نئی نسل مزید پریشانیوں میں مبتلا ہوجائیگی انھوں نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ روزہونے والے سانحہ نے دل کو دھلاکررکھ دیاہے اس سے پہلے پاکستان میں اسطرح کے حالات کبھی نہ تھے جیسے آج نظر آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنی تعلیم کے ذریعے خود کو منوائیں ماضی میں تعلیم کی کمی نے ہمیں بہت سی مشکلات میں مبتلاکیاہے میں جب بھی کسی ڈرامے میں کام کرتی ہوں تو پہلے اس کے لکھاری کو دیکھتی ہوں کہ اس نے کہانی کس معیارکی لکھی ہے اوریہ دیکھتی ہوں کیا اس کہانی سے نوجوان نسل تک پیغام پہنچے۔
Load Next Story