فلم انڈسٹری سے مایوس لوگ ہمت سے کام لیں مصطفی قریشی

فلموں کی بحالی کا کام جلد شروع ہوجائے گا، سینئر اداکار کی خصوصی گفتگو۔


Cultural Reporter March 09, 2013
فلموں کی بحالی کا کام جلد شروع ہوجائے گا، سینئر اداکار کی خصوصی گفتگو۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ سنیجدہ افراد آج بھی اس کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ہماری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں وہ لوگ جو ٹی وی پر کام کررہے ہیں ان کا بھی کہنا ہے کہ اپنے آپ کو زندہ رکھنے اور معاشی ضرورتوں کی وجہ سے وہ ایسا کررہے ہیں لیکن ہماری اولین ترجیح آج بھی فلم ہے۔ یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔

5

انھوں نے کہا حکومت کی جانب سے اب تک فلم انڈسٹری کو فنڈ نہیں ملا جس کی وجہ سے بحالی کا کام یہ ہوسکا لیکن اب ہمیں تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے خود ہی جدوجہد کرنا ہوگی، جو لوگ ان دنوں فلمیں بنا رہے ہین ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے فلمیں بنیں گی تو فلم انڈسٹری کا بھی پہیہ چلے گا ور لوگوں کے روز گار کا بھی مسلئہ حل ہوجائے گا۔

مقبول خبریں