لاہورسے کروڑوں روپے کی ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

برآمد کی جانے والی ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے، حکام

پولیس نے منشیات چھپانے کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔ فوٹو: فائل

ABBOTABAD:
واہگہ ریلوے اسٹیشن پرکروڑوں روپے کی ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق واہگہ ریلوے اسٹیشن پرلاہورسے بھارت جانے والی مال گاڑی کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں ہیروئن برآمد کی گئی، جس کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔

حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی ہیروئن قیمت ڈھائی کلوگرام ہے جومال گاڑی میں پڑے فرنیچرمیں چھپائی گئی تھی۔ حکام نے مال گاڑی میں منشیات چھپانے کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load Next Story