بھارت میں نوجوان ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود معجزاتی طور پر بچ گیا

ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں نوجوان پٹڑیوں پر پھسل گیا اور اسی دوران ٹرین آ پہنچی

ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں نوجوان پٹڑیوں پر پھسل گیا تاہم نوجوان کو خراش تک نہیں آئی۔ فوٹو : فائل

لاہور:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں نوجوان ٹرین کے نیچے لیٹ گیا تاہم وہ معجزاتی طور پر نا صرف بچ گیا بلکہ اس کو خراش تک نہیں آئی۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، ایسا ہی کچھ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ہوا جہاں ایک نوجوان پٹڑی کراس کرنے کی کوشش کے دوران ٹرین کے نیچے آگیا تاہم نوجوان معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : 4 گھنٹوں میں دل کے 23 دورے پھر بھی مریض زندہ


بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 15 نومبر کا ہے جہاں بنکاتا اسٹیشن پر نوجوان ٹرین کی طرف جانے کی جلدی میں پٹڑیوں پر پھسل گیا اور اسی دوران دوسری طرف سے ٹرین آگئی، نوجوان فوراً پٹڑیوں پر لیٹ گیا اور چیختا رہا تاہم دوسری طرف کھڑے افراد مدد کرنے سے قاصر رہے، ٹرین گزرنے کے بعد لوگوں نے آگے بڑھ کر نوجوان کو اٹھایا تو دیکھ کر حیران رہ گئے اس کو خراش تک نہیں آئی تھی اور وہ مکمل طور پر محفوظ تھا۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=gGRqTFkHAr0
Load Next Story