پدماوتی کی ریلیز کی نئی تاریخ آگئی

’’پدما وتی‘‘ کو اب جنوری 2018 کے دوسرے ہفتے بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا

دپیکا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کی تاریخ آگے بڑھادی،فوٹو:فائل

بالی ووڈ اسٹارز دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی فلم 'پدماوتی' آئندہ سال 12 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'پدماوتی' یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھی لیکن ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث اس کی ریلیز موخر کردی گئی تھی تاہم اب فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ''پدماوتی'' کی ریلیز میں رکاوٹ


عام طور پر بالی ووڈ میں نئے سال کے پہلے ہفتے پر کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ دپیکا نے 5 جنوری کا انتخاب نہیں کیا جو کہ اتفاق سے ان کی سالگرہ کا دن بھی ہے، پروڈکشن کمپنی نے فلم کی ریلیز کو مزید تاخیر سے بچاتے ہوئے جنوری کے آخری ہفتے کا انتخاب کیا تھا کیونکہ 26 جنوری کو بھارت میں یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے اور اس دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے لیکن اس ہفتے اکشے کمار کی فلم بھی ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ فلم کو جنوری کے دوسرے ہفتے میں ریلیز کیا جائے۔

اسے بھی پڑھیں: سنی لیون نے سنیما گھروں میں دپیکا کی جگہ لے لی

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ پدماوتی میں تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اگر فلم ریلیز ہوئی تو ملک بھر ہڑتال اور سنیما گھروں کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ہندو انتہا پسند تنظیم نے دپیکا اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت بھی مقرر کردی ہے۔
Load Next Story