نوازشریف جمہوریت کے خلاف ہرسازش میں ملوث رہے بلاول بھٹو زرداری

جمہوریت کو کسی اور سے نہیں نوازشریف سے خطرہ ہے، چئیرمین پیپلزپارٹی

جمہوریت کے لئے عمران خان اور نوازشریف سمیت سب کے ساتھ چلنےکو تیار ہیں، چیرمین پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی وہ اِس میں ملوث رہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا اپنا وژن ہے، نواز شریف نظریات کے معنی کو نہیں سمجھتے، وہ اپنے ذہن کو تبدیل کریں اور ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور مفاد کی سیاست کی، جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی سابق وزیراعظم اِس کا حصہ بنے، جمہوریت کو کسی اور سے نہیں نوازشریف سے خطرہ ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری کا نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے پھر انکار

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں امریکا اوربھارت کے بجائے پاکستان کے لیےسوچناچاہیے اور اس کے لئے ہم عمران خان ، نوازشریف سمیت سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نوازشریف بھی جمہوریت کی قدرکریں گے۔
Load Next Story