لکی مروت میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
مرنے والے 4 افراد کا تعلق تحریک انصاف کی منحرف رہنماعائشہ گلالئی کے سابق سیکرٹری نور زمان کے مخالف گروپ سے ہے
مقتولیں کا تعلق عائشہ گلالئی کے سابق سیکرٹری نور زمان کے مخالف گروپ سے ہے،فوٹو:فائل
کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راہ گیر سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے عدالت سے گھر جانے والے افراد کی گاڑی کا پیچھا کیا اور موقع ملتے ہی کار پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے والا ٹھیکیدار قتل
فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئےجب کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے چاروں افراد کا تعلق تحریک انصاف کی منحرف رہنماعائشہ گلالئی کے سابق سیکرٹری نور زمان کے مخالف گروپ سے ہے۔